پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر مستعفی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر مستعفی شہباز احمد سینئر نے اپنا استعفی صدر پی ایچ ایف کو بھجوا دیا،شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ حکومت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس اگر قومی کھیل کے لیے وقت نہیں تو میرے پاس بھی نہیں، فنڈز نہ ہونے کے باعث غیر یقینی کی صورتحال رہتی ہے،جس دن سے فیڈریشن میں آیا بار بار کہا کہ اس سسٹم سے ہاکی نہیں چل سکتی،ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہی نہیں ہے،ہاکی کے لیے ہمارے پاس کوئی اثاثہ یا فنڈز کا سسٹم موجود نہیں ہے،بار بار حکومت اور متعلقہ وزارت کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے،قومی کھیل کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے بے حد افسوس ہوا،سہولیات نہیں دی گئیں اور نتائج کا پوچھا جاتا ہے،نامساعد حالات کے باوجود پوری کوشش کرتا رہا،ہاکی کی موجودہ صورتحال برداشت سے باہر ہو چکی ہے،انقلابی اقدامات اور حکومتی مدد کے بغیر ہاکی ٹھیک نہیں ہو سکتی،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایک فیصد بھی تعاون نہیں کیا،بھارت کا سالانہ ہاکی بجٹ ایک ارب سے زائد ہے جبکہ پاکستان ہاکی کی سالانہ گرانٹ 35 لاکھ ہے۔

error: Content is protected !!