پاکستان یوتھ بیس بال ٹیم رواں سال دو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال ملک میں یوتھ بیس بال کی ترویج کے لئے کام کررہی ہے۔ پاکستان کی یوتھ بیس بال ٹیموں نے اس سال دو انٹرنیشنل بیس بال ایونٹس میں شرکت کرنی ہے۔ پاکستان کی انڈر 12ٹیم نے اگست میں تائیوان میں منعقد ہونے والی دسویں انڈر 12ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے۔ ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا اور انڈیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں انڈر 12ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ اس سلسلے میں پاکستان کی انڈر12بیس بال ٹیم کا کیمپ عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن لاہور میں جاری ہے ۔ جبکہ پاکستان کی انڈر 18ٹیم نے ستمبر میں جاپان میں منعقد ہونے والی بارہویں انڈر 18ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنی ہے۔ ٹورنامنٹ کی دیگرٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، فلپائن اور انڈیا شامل ہیں۔

error: Content is protected !!