پاک انگلینڈ دوسرا ون ڈے میچ کل ہوگا،شعیب ملک ٹیم کو جوائن کرینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل ہفتہ کو ہیمشائر کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر ہوگا، جس کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنی بھرپور تیاری مکمل کرلی ہے۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا تھا ۔شعیب ملک جو کہ دس دن کی چھٹی پر ہونے کی وجہ سے پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 14مئی کو برسٹل گراؤنڈ میں پانچ بجے شام، چوتھا 17مئی کو ٹرینٹ برج میں اڑھائی بجے دوپہر اور پانچواں ون ڈے میچ 19مئی کو لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تین بجے دوپہر ہوگا ۔

error: Content is protected !!