پاک سری لنکا ون ڈے سیریز،سندھ رینجرز نے نیشنل سٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریزکو شروع ہونے میں 3روزباقی رہ گئے، لنکن ٹیم 10سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے آئے گی،پاکستانی ٹیم کلمنگل کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی جبکہ مہمان ٹیم بھی کلمنگل کو کراچی پہنچے گی۔دوسری جانب سندھ رینجرز نے نیشنل سٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا،سٹیڈیم ڈاگ سرچنگ اور خصوصی آلات کے ذریعے کلئیر کیا جا رہا ہے۔ون ڈے میچز دوپہر3بجے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز شام ساڑھے6بجے شروع ہوا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریزکو شروع ہونے میں 3روزباقی رہ گئے،شاہینوں کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئیں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ گراونڈ، ڈریسنگ روم، چئیرمین باکس سمیت وی آئی پی اور جنرل انکلوژرز کی تزئین و آرائش بھی ہو گئی۔پاکستان رینجرز سندھ نے سٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، سٹیڈیم ڈاگ سرچنگ اور خصوصی آلات کے ذریعے کلئیر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کلمنگل کوسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی اور مہمان ٹیم بھی کل کراچی پہنچے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!