پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز ،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ،ڈپٹی کمشنر لاہور اصغر جوئیہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جس میں پاک سری لنکا ٹی 20 کرکٹ سیریز کے حوالے سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکا ء کو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا ٹی 20 کرکٹ سیریزکیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں

کرکٹ عوام کا پسندیدہ کھیل ہے ،شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، شائقین کرکٹ بلا خوف وخطر کرکٹ میچز دیکھنے آئیں ، بہترین انتظامات کیلئے تمام اداروں میں کوآرڈینیشن موجود ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اصغرجوئیہ نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے لئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، شہریوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، تمام محکموں کے افسران کا ہمہ وقت ایک دوسرے سے رابطہ ہوگا، کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے ادارے ہر وقت الرٹ رہیں گے۔ شائقین کرکٹ بہترین سہولتیں ملنے پر کرکٹ سے محظوظ ہوں گے۔

error: Content is protected !!