پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ائرفورس اور سری لنکن ائرفورس کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریزکے میچز جاری ہیں،پہلے میچ میں پاک فضائیہ کی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا۔پاکستان فضائیہ کی کرکٹ ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پرمقررہ 35اوورز میں 286 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بلے باز شاہد خان نے ستاسی گیندوں پر اپنی ایونٹ کی پہلی سنچری مکمل کی،،وہ ناٹ آوٹ رہے۔

اسی طرح پاک فضائیہ کی جانب سے بلے باز زیشان ملک نے بانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سری لنکن فضائیہ کی ٹیم نے اپنی جوابی اننگز میں 121 رنزبناسکی،سری لنکن فضائیہ کی ٹیم جانب سے سب سے اچھا کھیل ملشان نے پیش کیا انہوں نے 85 رنزبنائے۔ اور سری لنکن کھلاڑی پری مل نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان ائرفورس اور سری لنکن ائرفورس کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کھلے جائیں گے۔تینوں میچز نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ایف سیون اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ دوسرے میچ اٹھارہ ستمبر جبکہ تیسر اور آخری میچ بیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!