پرتگالی فٹبال سُپر سٹار کر سٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سال کے بہترین فٹبالر قرار، پانچویں مرتبہ بیلون دی اورو بھی لے اُڑے

پرتگالی فٹبال سُپر سٹار کر سٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سال کے بہترین فٹبالر قرار، پانچویں مرتبہ بیلون دی اورو بھی لے اُڑے

پیرس (سپورٹس لنک پاکستان)  پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو سال کا بہترین فٹ بالر قرار دیتے ہوئے فرانس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بیلن ڈی اور ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 5ویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اس طرح انہوں نے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنےکا ریکارڈ برابر کردیا۔ کرسٹیانو رونالڈو جہاں سال کے بہترین فٹ بالرقرار پائے وہیں ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرےنمبر پر رہے۔ رونالڈو نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دوستوں، اہلخانہ، ساتھیوں اور کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا۔  ایوارڈ کی تقریب پیرس کے مشہور مقام ایفل ٹاور پر منعقد کی گئی، جہاں سابق فرانسیسی کھلاڑی ڈیوڈ جینولا نے رونالڈو کو ایوارڈ دیا۔ بیلن ڈی او ایوارڈ کا آغاز 1956 میں کیا گیا تھا، 2010 سے 2015 کے دوران اس ایوارڈ کے سلسلے میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا بھی شراکت دار رہی، تاہم بعدازاں یہ پھر سے خودمختار ہوگئے اور اب اس ایوارڈ میں کسی کی شراکت داری نہیں ہے۔

error: Content is protected !!