پرتھ ٹیسٹ،آسڑیلوی اور بھارتی کپتان کی میدان میں تلخ کلامی،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

پرتھ ٹیسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں گرما گرمی ہوگئی اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔پرتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین کے درمیان گرما گرمی اس وقت ہوئی جب وکٹ پر موجود ٹم پین نے کوہلی پر جملے کسے اور کہا کہ ’تم کول بننے کی کوشش کیوں کر رہے ہو‘۔امپائر گیفینی نے معاملے کی سنگینی کو بھانپا اور فورا مداخلت کی اور کہا کہ تم دونوں کپتان ہو گیم پر توجہ دو۔کیمرے پر کوہلی کے چہرے کا رنگ بدلتے سب نے نوٹ کیا ، پھر تھوڑی ہی دیر میں کوہلی اور ٹم پین میں ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا ، شاید دونوں ہی پابندی کے ڈر سے ٹکرائے نہیں ۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1074526502383845377

پرتھ ٹیسٹ میں اس لفظی جنگ کا اختتام پین کا کوہلی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہونے پر ہوا۔واضح رہے کہ اینڈریو سائمنڈز اور ہربھجن کا 10 سال پہلے ہونے والا جھگڑا بھی ابھی تک کوئی نہیں بھولا جس میں بندر اور جنگلی بھیڑیا کی باز گشت آج بھی سنی جا رہی ہے ۔دوسری جانب آسٹریلین آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہربھجن نے آئی پی ایل کے دوران ان سے معافی مانگ لی تھی ، جبکہ ہر بھجن سنگھ نے معافی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

error: Content is protected !!