پرتھ کرکٹ سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ جسٹن لینگر کے نام سے منسوب


پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسڑیلیا نے آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ سے قبل پرتھ سٹیڈیم کے ایک سٹینڈ کو سابق کھلاڑی اور موجودہ آسڑیلوی کوچ جسٹن لینگر کے نام سے منسوب کردیا ہے، جسٹن لینگر پہلے ویسٹرن آسڑیلین کرکٹر ہیں جن کے نام کسی سٹیڈیم کا کوئی سٹینڈ کیا گیا ہے، گزشتہ روز اس حوالے سے پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹرن آسڑیلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر جسٹن لینگر نے کہا کہ میرے لئے آج انتہائی خوشی کا دن ہے، میں اس تقریب اور سٹینڈ کو اپنے نام سے منسوب ہونے کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میرے دوست اور میرے تمام رشتے دار جو اس وقت موجود ہیں وہ اس سارے ایونٹ پر فخر محسوس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے اپنی والدہ جو گزشتہ سال کینسر سے لڑتے لڑتے چلی گئی ہیں مجھے یاد آرہی ہیں اور آج اس مقام تک ان کی ہی وجہ سے کھڑا ہوں۔

error: Content is protected !!