پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے رائونڈ میچز کے مقابلے جاری


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے رائونڈ میچز کے مقابلے مختلف گرائونڈز پر جاری ہیں ،آئی پی سی ، ڈیسکون،آئی سی آئی اور ہنڈا نے اپنے میچز جیت لئے ۔

ٹائو ن شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئی پی سی نے تھری ڈی موڈلنگ کو23رنز سے شکست دی۔آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔عمران نصراللہ 66جبکہ محمد ندیم 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 171 رنز بناسکی ۔فاتح ٹیم کے عمران نصراللہ کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈیسکون نے جاز کو 23 رنز سے شکست دی۔ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔

جاز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ فاتح ٹیم کے کپتان فہیم مختار بٹ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی سی آئی کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو61 رنز سے شکست دی۔آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ۔

یو پی ایس الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 142 رنز بناسکی ۔آئی سی آئی کے زوہیب شاہد نے سنچری سکور کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ہنڈا نے ایگزونوبل کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

ایگزونوبل کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 126 رنز بنائے ۔ہنڈا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔فاتح ٹیم کے محمد عاصم کو تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے اور 28 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

error: Content is protected !!