پریکٹس میچ، بابر اعظم اور اسد شفیق کی سنچریاں، پاکستان کے 3وکٹوں پر 336رنز

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتھ میں آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بابر اعظم اور اسد شفیق کی عمدہ سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 336رنز بنالیے، ٹاپ آرڈر نے جلد ہتھیار ڈال دئیے، کپتان اظہر علی 11، حارث سہیل 18اور شان مسعود 22رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 157اور اسد شفیق 119رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اسد شفیق کا کہنا ہے کہ اسکور تو اچھا ہوگیا ہے اب کوشش کریں گے آسٹریلوی بلے بازوں کو جلد آؤٹ کریں، جلد وکٹیں گرنے کے بعد پلان یہی تھا کہ ایک پارٹنر شپ قائم ہو اور اس میں ہم کامیاب بھی رہے۔پیر کو پرتھ میں کھیلے جانے والے تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز اسد شفیق اور بابر اعظم آسٹریلوی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، پاکستان نے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 336رنز بنالیے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر نے جلد ہتھیار ڈال دئیے، کپتان اظہر علی 11، حارث سہیل 18اور شان مسعود 22رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ پر 276 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 336 رنز تک پہنچادیا، بابر اعظم 157اور اسد شفیق 119 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریلے میریڈتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مائیکل نیسر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔دوسری جانب اسد شفیق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد میرا پلان یہی تھا کہ ایک پارٹنر شپ قائم ہو اور اس میں ہم کامیاب بھی رہے، خراب بالز کا انتظار کیا اور اس پر بانڈری لگائی۔اسد شفیق نے کہا کہ جب میں کوئی غلط شاٹ کھیل رہا تھا تو بابر اعظم مجھے سمجھا رہے تھے اور جب بابر اعظم سے کوئی غلطی ہورہی تھی تو میں انہیں بتا رہا تھا۔اسد شفیق نے کہا کہ میں اور بابر اعظم ایک دوسرے کی مدد کررہے تھے جس سے فائدہ ہوا اور ایک اچھا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگادیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکور تو اچھا ہوگیا ہے اب کوشش کریں گے آسٹریلوی بلے بازوں کو جلد آوٹ کریں۔

error: Content is protected !!