پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو بھی سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں، عدنان ارشد اولکھ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور دوردراز کے علاقوں میں رہنے نوجوانوں کو بھی سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ان علاقوں کے نوجوانوں کابھی سپورٹس کی سہولتوں پر مکمل حق ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ اور سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے ذریعے نئے کھلاڑیوںکی کھیپ تیار کررہا ہے تاکہ ہماری قومی ٹیمیں مضبوط ہوں۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہی، انہوں نے مزید کہا ہے عام طور پر بڑے شہروں میں جدید سہولتیں فراہم کی جاتی ہے اور پسماندہ علاقے سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث محرومی کا شکار ہوجاتے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب پسماندہ علاقوں میں بھی سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے، دوردراز کے علاقوں میں جدید جمنیزیم ہال، سپورٹس سٹیڈیم، گرائونڈز اور دیگر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں نوجوان اپنے کھیل کو بہتربنارہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے

اس کے لئے مختلف شہروں میں مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لگائے جارہے ہیں، اب تک لگائے گئے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ سے نئے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے ،ان کھلاڑیوں کو کیمپ میں ماہر کوچز نے تربیت دی جس سے ان کے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے۔6مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ جلد ہی 5شہروں میں شروع کررہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ رواں سال کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلے جلد شروع ہورہے ہیں، سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت سامنے آنے والے نئے کھلاڑیوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے اور ان کو مزید تربیت دیکر پنجاب اور قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں کیلئے تیار کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!