پشاور زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ بلوچستان پہنچ گئی

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ ) پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پہلی زلمی مدرسہ لیگ کا کامیاب انعقاد خیبر پختونخوا میں ہوا تھا اس لیگ کاچرچہ دنیا بھر کے میڈیا میں ہوا اور مدارس کے طلباء کو جہاں پہلی مرتبہ مین اسٹریم اور کھیلوں کے مقابلے میں سامنے آنے کا موقع ملا تھا وہیں پاکستان کا امیج دنیا بھر میں مثبت انداز میں اجاگر ہوا۔ زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کی جانب سے زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد چار سے چھ دسمبر تک بلوچستان میں کیا جائے گا ایونٹ کے تمام میچز بولان کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے اپنے پیغام میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد انہیں حوصلہ ملا کہ وہ دیگر صوبوں میں بھی اس مدارس لیگ کا انعقاد کریں اور انھیں امید ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرح زلمی مدرسہ لیگ بلوچستان میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو مین اسٹریم میں لانا ان کا بنیادی مقصد ہے اور وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعد سندھ اور پنجاب میں بھی مدرسہ مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گےزلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد میں تعاون پر جاوید آفریدی نے حکومت بلوچستان ۔پاکستان حکومت اور کمانڈر آف سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں صوبے بھر سے دس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی

error: Content is protected !!