پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ تھری کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہے۔ تمیم اقبال اپنے ملک بنگلہ دیش سے کھیلنے واپس چلے گئے ہیں، ان کی جگہ انڈرے فلیچر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صابر رحمان اور عثمان خالد کی جگہ رکی ویسلز اور حماد اعظم کا ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ملتان سلطانز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ملتان سلطانز کی ایونٹ میں پہلی باری انٹری ہوئی ہے لیکن اس نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ہے۔

کراچی کنگز کے بھی 7 پوائنٹ تاہم رن ریٹ کی بنیاد پراس کی دوسری پوزیشن ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک تین تین کامیابیاں سمیتی ہیں، زلمی کا تیسرا اور یونائیٹڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے البتہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر بھی کوئی پوائنٹ نہیں بنا سکی ہے۔

error: Content is protected !!