پنجاب کے آئندہ مالی سال 2019-20کے بجٹ میں کھیلوں اور یوتھ افیئرز کے لئے 4 ارب روپے مختص

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب کے آئندہ مالی سال 2019-20کے بجٹ میں کھیلوں اور یوتھ افیئرز کے لئے چار ہزار ملین ( 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں دوگنا رقم ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کیے گئے تھے ۔ ، بجٹ میں صوبہ میں کھیلوں اور یوتھ افیئرز کی جاری 173سکیموں کے لئے 3149.723ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 26نئی سکیموں کے لئے 850.276ملین روپے رکھے گئے ہیں ، نئی سکیموں میں صوبہ میں سپورٹس کمپلیکس ،والی بال گراؤنڈ،ملٹی مقاصد گراؤنڈز،یوتھ سینٹر ،یوتھ سرگرمیوں کے پراجیکٹ ،نشتر پارک سپورٹس سپورٹس کمپلیکس لاہور میں سپورٹس سکول کا قیام سمیت کھیلوں کے مختلف انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہیں جبکہ 2019-20کے مالی سال کے لئے حکومت پنجاب کے ٹارگٹس میں دس تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس ،تین والی بال گراؤنڈز ،یوتھ سینٹر کا قیام،نوجوانوں کی سرگرمیوں، پروجیکٹس اور مختلف سپورٹس سہولیات ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ملٹی مقاصد کے لئے پلازہ کی تعمیر جس میں انٹرنیشنل سطح کا ہوسٹل ،فائیو سٹار ہوٹل اور ملتان سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل ہیں جبکہ جاری 173 سکیمیں جن کے لئے پنجاب کے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے ان میں صوبہ کے مختلف شہروں میں سٹیڈیمز،گراؤنڈز،آسٹرو ٹرف،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس کی تنصیب، وغیر ہ شامل ہیں پنجاب حکومت کے وژن میں صوبہ کی تمام تحصیلوں ،ڈسٹرکٹس ،ڈویژن اور صوبائی سطح پر انٹرنیشنل معیار کا کھیلوں کا انفراسٹرکچر قائم کرنا ہے جس سے باصلاحیت کھلاڑیوں اور یوتھ کو ٹریننگ دے کر صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کیا جاسکے گا،پنجاب حکومت کا مقصد ہے کہ صوبہ میں کھیلوں کے کلچر اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو ترقی دی جائے اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کو ڈویلپ کیا جائے،صوبہ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پالیسیاں بنانا ،انٹرنیشنل معیار حاصل کرنا اور نئے سٹینڈرڈز قائم کرنا ہے ، پنجاب حکومت کا مقصد ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مشغول کرنا ،نوجوانوں کوا نٹرنیشنل ایونٹس کیلئے تیار کرنا ،کھیلوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کرنا اور گاؤں سے صوبے تک صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،ملک میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے سٹیڈیمز کی تعمیر بھی شامل ہے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے کھیلوں کیلئے بھاری رقم مختص کرنے پر کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے صوبہ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم قدم قرار دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں خالد ،ایم پی اے شیر اکبر خان ،راہنما رانا علی سلمان کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کھیلوں کی ترقی کیلئے مختص کی جانے والی بھاری رقم کے مختص کیے جانے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور قومی ٹیموں کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔

error: Content is protected !!