پنجاب گیمز کیلئے 9ڈویژنز میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 3 سے 6اپریل تک منعقد ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے لئے پنجاب کی 9ڈویژنز میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے آفیشلز کو کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کا انعقاد 8سال بعدکیا جارہا ہے، پنجاب گیمز سے نئے کھلاڑیوں کی کھیپ سامنے آئے گی

72ویں پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، نوجوان جس جوش و جذبہ سے ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستا ن میں کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے

نوجوان محنت کریں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کو ہر قدم پر سہولتیں فراہم کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر9ڈویژنز میں مردوخواتین کھلاڑیوں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی،ساہیوال اور بہاولپور ڈویژنزمیں 30کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں

ملتان ڈویژن میں 26کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18کھیلوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں، لاہور ڈویژن میں 15کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں،سرگودھا ڈویژن میں26کھیلوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں

گوجرانوالہ ڈویژن میں21 کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں،فیصل آباد ڈویژن میں 27کھیلوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجا ب ندیم سرور کی ہدایت کے مطابق آئندہ دو روز میں30کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل کرلئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!