پہلا انٹراپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان فاتح

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) لندن کے کینٹ کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستان کے پارلیمنٹیرز پر مشتمل ٹیم نے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلا انٹراپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے اور بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو26رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

فائنل میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر اسد قیصر اور قومی کرکٹر جنید خان سمیت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران اور ان کے اہل خانہ نے بھی دیکھا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو منتظمین نے خاص طور پر اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایاز اکبر نے لندن سے ٹیلی فون پر بتایا کہ جونہی پاکستانی ٹیم نے وننگ سٹروک کھیلا، گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد، پاکستانی پارلیمنٹیرینز ٹیم زندہ باد کے نعرے لگائے

پاکستان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ان کی پوری ٹیم مقررہ20اوورز میں 104رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے مرتضیٰ محمود اور احمد کنڈی نے تین تین جبکہ ٹیم کپتان زین قریشی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی باری پر پاکستانی پارلیمنٹیرنز نے105رنز کا ہدف12ویں اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈا پور نے 52اور علی زاہد نے26رزنز بنا کراپنی ٹیم کی فتح میں کلید ی کردار ادا کیا۔ فائنل سے قبل پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلے سیمی فائنل میںافغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 101 بنا کر آوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی طرف سے مرتضی محمود نے تین جبکہ کپتان زین قریشی اوراحمد کنڈی نے دو دو وکٹیں لیں۔102رنزکا ہدف پاکستان کی ٹیم نے14اوورز میں محض2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی زاہد 36 جبکہ علی امین گنڈاپور 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

error: Content is protected !!