پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-

error: Content is protected !!