پہلی بین الصوبائی بیچ گیمز کیلئے 8رکنی کمیٹی کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن پہلی بین الصوبائی بیچ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے 8 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کیمٹی کی چیئرمین پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر مسز فاطمہ لاکھانی ہونگی، سیکرٹری پی او اے خالد محمود ڈپٹی چیئرمین جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔ کمیٹی کے ممبران میں محمد شفیق، سید وسیم الدین ہاشمی، کیپٹن ناصر محمود، آصف عظیم اور خالد رحمانی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!