پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ ،پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال اور محمد بلال آج ان ایکشن ہونگے

ڈھاکہ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور محمد بلال کل پیر کو ابتدائی میچز سے مہم کا آغاز کریں گے۔ بنگلہ دیش میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔میزبان ہونے کی حیثیت سے بنگلہ دیش کے 4 جبکہ دیگر ممالک سے دو، دو کیوئسٹس ایونٹ میں حصہ لے رہیں ہیں جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو کھلاڑی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔ پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال پہلے رائونڈ میچ میں بنگلہ دیش کے نظام احمد کے مدمقابل ہوں گے جبکہ اسجد اقبال کا مقابلہ نیپالی کیوئسٹ شریستھا سے ہو گا۔ فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنر اپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!