پہلی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ،کوالیفائنگ رائونڈ مکمل

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پہلی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگئے، انڈر11، انڈر17 اور انڈر19 تینوں کیٹگریز میں 16، 16 کھلاڑیوں نے مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، آرگنائزنگ سیکرٹری چوہدری نعیم انور نے بتایا کہ بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں مین رائونڈ آج شروع ہونگے جبکہ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ آج کریں گے، فائنل 17 اپریل کو ہوں گے۔

error: Content is protected !!