پہلی ڈی جی خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ شروع


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی کے تعاون سے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی پہلی ڈی جی خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی میں شروع ہوگئی،اس چمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے مرد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں،افتتاح کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ضلع ناظم حسن خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا،انکے ہمرا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی طارق محمد ،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ،صدر عامر نواب،چیئرمین وسیم شاہ،ڈسٹرکٹ کونسل ممبر یاسر زمان،پوسٹ گریجوایٹ کالج صوابی کے ڈائریکٹر سپورٹس خالد زمان،پی ایچ ایف کے ممبر شاہین یوسفزئی ،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور چمپئن شپ کے ارگنائزنگ سیکرٹری شہزاد اسلام یوسفزئی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بام خیل سپورٹس صوابی میں منعقدہ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوسا ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں مینزسنگل ،مینز ڈبلز،فیمیلز سنگل اور فیمیل ڈبل مقابلوں سمیت ٹیم ایونٹ کے مقابلے بھی کھیلے جارہے ہیں،ایونٹ کے پہلے روزمنعقدہ بوائز کے مقابلوں میں پشاور نے تربیلہ زروبی کی ٹیم کو 3-0 سے ہرایا،پشاور کے ابصارعلی نے تربیلہ کے کھلاڑی شاہد کو شکست دی،شرجیل نے انتخاب اور اویس نے معاذ کو ہرایا،دوسرے میچ میں کوہاٹ نے سوات کو 3-0سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،کوہاٹ کے عمر نے سوات کے دانیال کو ہرایا،حمزہ نے احتشام جبکہ فضیل نے واحد کو ہرایا،اسی طرح وومین کے سنگل مقابلوں میں صوابی ڈسٹرکٹ کی کھلاڑیوں نے مدمقابل کوہاٹ کی ٹیم کو 3-1سے شکست دیدی،صوابی کی حیاناز نے کوہاٹ کی زینب کو ہرایا،جبکہ سائزہ نے آئیمہ کو شکست دی جبکہ کوہاٹ کی بشریٰ نے صوابی کی حبہ کوہرایا جبکہ سائرہ نے کوہاٹ کی زینب کو 2-1سے ہراکر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے اررگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری شہزاد اسلام یوسفزئی کا کہناتھاکہ ضلع بام خیل سپورٹس کمپلیکس میں پہلی مرتبہ منعقدہ صوبائی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں کے کھلاڑی شریک ہیں،اس ایونٹ کا مقصد ضلع صوابی میں کھیلوں کو فروغ دینا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لاناہے ،انکاکہناتھاکہ اس ایونٹ کے انعقادمیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد کا کلیدی رول ہے کیونکہ انہوں نے ہر ممکن تعاون کیاہے ،شہزاد اسلا م نے کہاکہ ڈی جی سہورٹس جنید خان کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے نہ صرف صوابی میں جدیدسپورٹس کمپلیکس کے تعمیر کروایا بلکہ ضلع میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں،جسکے باعث کھیل ایک مرتبہ پھر زندہ ہوگیاہے ،انہوں نے کہاکہ یہ مقابلے تین روزتک جاری رہیں گے ،اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی اور دیگر شخصیات خصوصی طور پر شریک ہونگے جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور آفیشلزمیں شیلڈزتقسیم کرینگے ۔

error: Content is protected !!