پی ایس ایل انتظامیہ کا پی ایس ایل 5 مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل کی فرنچائزز کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں فریقین کے درمیان پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ پر بھی بات چیت ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق اجلاس میں فرنچائزز کے ساتھ مفید گفتگو ہوئی۔ فرنچائز نمائندگان ہمارے ساتھی ہیں، ان سے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سْپر لیگ کے نئے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز جلد ہوگا۔ پی ایس ایل فائیو میں کرکٹ کے مداح بہترین کھیل دیکھیں گے اور دْنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

error: Content is protected !!