پی ایس ایل تھری کیلئے متبادل کھلاڑیوں کااعلان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سپر لیگ تھری میں متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ مچل جونسن، بریتھویٹ، میتھیوز، لیوک رائٹ اور سمنز کی جگہ نئے نام شامل ہو گئے۔

پی ایس ایل تھری میڈیا کے مطابق انگلش فاسٹ بولر ٹائمل ملز کو مچل جونسن کی جگہ کراچی کنگز میں شامل کر لیا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھویٹ کی جگہ جوفرا آرچھر کو ٹیم کا حصہ بنا لیا،

لاہور قلندرز میں اینجلو میتھیوز کی جگہ انٹن میووِچ کو شامل کر لیا۔ کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیوک رائٹ کی جگہ جو ڈینلی اور کولن منر کو لینڈل سمنز کی جگہ شامل کر لیا گیا ہے۔

 

error: Content is protected !!