پی ایس ایل فور،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلی بار شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی بھی استعمال ہو گی

کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، اس گراونڈ میں شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑی بھی پہلی بار کسی کرکٹ گراونڈ میں لگائی جا رہی ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنل سمیت پانچ میچز کی میزبانی کیلئے کراچی تیار ہو گیا، نیشنل سٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ وی آئی پی انکلوژرز اور جنرل سٹینڈز میں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ رنگ و روغن مکمل جبکہ چھتیں لگانے کا کام بھی اسی فیصد تک نمٹا دیا گیا۔انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پہلی بار سولر گھڑی بھی لگائی جا رہی ہے جسے نصب کرنے والے بلال آصف بے حد خوش ہیں، کہتے ہیں یہ انکے لئے اعزاز ہے۔نیشنل سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کا کام بھی مکمل کرنے کے لئے دن رات انجینئرز مصروف ہیں۔

error: Content is protected !!