پی ایس ایل کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپننگ بلے باز اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون براوو اپنے اپنے ملک جانے والوں میں شامل ہیں۔آسٹریلوی اسپنر فواد احمد اپنے آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے جو پاکستان میں مزید کچھ روز قیام کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دورے کی دعوت دی ہے جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے قبول کرلیا۔ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی بہت جلد کوئٹہ لے کر جائیں گے، کامیابی پر کوئٹہ، بلوچستان اور پورے پاکستان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں

error: Content is protected !!