پی ایس ایل کے فائنل سے قبل کوئی کنسٹرٹ نہیں،پی سی بی

لاہور (سپورٹس  لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں 25مارچ کو منعقد ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل سے ایک روز قبل کسی قسم کے کنسرٹ کے انعقاد کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور فائنل سے قبل سٹیڈیم میں کنسرٹ یا کسی قسم کی سرگرمی پر پابندی ہے ،اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ساچل اینسیمبل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

 

error: Content is protected !!