پی ایس ایل 3 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور اب سات میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ آئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطان کا نمبر دوسرا  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر  براجمان ہے۔

پشاور زلمی چوتھی، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے آخری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

error: Content is protected !!