پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے پاک فضائیہ کی انٹر بیس گالف چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے پی اے ایف گالف کلب، پشاور میں کھیلی جانے والی انٹر بیس گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانی خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ نیٹ کیٹیگری میں پی اے ایف بیس پشاورنے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ پی اے ایف بیس مصحف نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

جبکہ گراس کیٹیگری میں پی اے سی کامرہ اور ائیرہیڈکورٹرز اسلام آباد نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 300گزلانگ ڈرائیو لگاکر اسکواڈرن لیڈرطغرل حیدر جبکہ نیئرسٹ ٹو پن کا انعام فلائٹ لیفٹینٹ عبداللہ نے جیتے۔ انفرادی مقابلوں کی نیٹ کیٹیگری میں ونگ کمانڈر عماد یونس نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فلائٹ لیفٹینٹ انیس دوسرے انعام کے حقدار ٹھہرے جبکہ اسکواڈرن لیڈر عدیل ہاشمی اور ونگ کمانڈر عاطف حسین نے گراس مقابلوں میں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!