پی سی بی نے تمام کرکٹرز کو ٹی ٹین کھیلنے کیلئے گرین سگنل دیدیا

دبئی ( قادر خواجہ سے )پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔
پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ شدہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کردیا۔ذرائع ٹی ٹین لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 20 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ ہوں گے چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے ٹی ٹین لیگ کو پریس کانفرنس کے دوران متنازع قرار دیا تھا۔ٹی ٹین لیگ کے لئے پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے چئیرمین پی سی بی کو لیگ کے لئے این او سی جاری کرنے پر رام ٹی ٹین لیگ کو آئی سی سی نے شفاف قرار دیا جس کی بنا پر پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا۔پی سی بی ٹی ٹین لیگ ایڈیشن 1 میں صدارت سلمان اقبال کے پاس تھی جبکہ ان کے استعفی نے اس لیگ کے شفاف ہونے پر سوالیہ نشان کھڑے کئے سلمان اقبال نے ٹی ٹین لیگ میں مالی بے ضابطگیوں اور میچ فکسرز کی مداخلت کو بنیاد بناکر لیگ کی صدارت سے استعفی دیا۔کیرالہ کنگز میں پاکستانی کی نمائندگی سہیل تنویر،جنید خان،عمران نذیر کرینگے میراٹھا عریبنز میں کامران اکمل،پختونز میں شاہد آفریدی،محمد عرفان،سہیل خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے پنجابی لیجنڈز میں شعیب ملک،محمد سمیع،عمر اکمل،انور علی،حسان خان جبکہ کراچینز میں محمد نواز اور محمد عرفان شامل بنگال ٹائیگرز میں عامر یامین،آصف علی جبکہ ناردرن وارئیرز میں وہاب ریاض شامل
راجپوتس میں محمد حفیظ ،راحت علی اور شان مسعود پاکستان کی نمائندگی کرینگےٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23نومبر سے 2دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!