پی سی بی نے صحافیوں کیلئے سیزن 20۔2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا، کمیونیکیشن اینڈڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صحافیوں کے لیے سیزن 20-2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا ہے۔یہ عمل 16اگست،2019 ء

بروز جمعہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پی سی بی ترجمان کیمطابق میڈیا رجسٹریشن کے لئے اس ویب سائٹ پر جا کر کوائف پورا کرنے کے بعد رجسٹریشن مکمل ہو گی مقررہ وقت کے بعد تمام منظور شدہ درخواست گزاروں کو میڈیا پاسز جاری کردیئے جائیں گے۔

میڈیا پاسز کے حامل نمائندگان کو پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس، تقریبات اور پریس کانفرنسز میں شرکت کی سہولت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ میڈیا رجسٹریشن کا یہ عمل سیزن 20-2019ء کے دوران ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہوم انٹرنیشنل میچوں اور پاکستان سپر لیگ

2020ء کی ایکریڈیٹیشن نہیں ہے۔ان ایونٹس کیلئے پی سی بی کی جانب سے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میڈیا رجسٹریشن پورٹل کا مقصدتمام صحافیوں کے تازہ ترین کوائف حاصل کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے محض صحافیوں کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کا آغاز کیا ہے۔رجسٹرڈ صحافیوں کی حفاظت اور سیکورٹی کے پیش نظر غیررجسٹرڈ میڈیا نمائندگان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

error: Content is protected !!