پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کردی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بیرون ملک موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کردی۔کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف پاکستانی کھلاڑیوں نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ انہیں مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی اجازت دی جائے۔البتہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا اور کھلاڑیوں کو باور کراتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو لازمی قرار دے دیا۔پی سی بی کا کہناہے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ستمبر کے وسط سے ہوگا جس میں تمام کھلاڑیوں کو لازمی شرکت کرنا ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان کے بابر اعظم، محمد عامر، فخر زمان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور اظہرعلی کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔

error: Content is protected !!