پی سی بی کا پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔سیریز کیلئیآن لائن بکنگ (کل)جمعہ جبکہٹکٹیں 21ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی۔کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچزکیلئے کم ازکم ٹکٹوں کی قیمت 500 اور زیادہ سے زیادہ 3000روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم زکم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 مقرر کی گئی ہے۔ترجمان پی پی سی بی کے مطابق پاکستان اقور سری لنکا کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20ستمبر سے شروع ہوگی۔ٹکٹیں 21ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی۔کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500سے3000روپے تک مقرر کی گئی ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500سے 5000روپے تک مقررکی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500روپے میں ملے گا۔آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000روپے میں دستیاب ہوں گے۔نیشنل سٹیڈیم میں قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000روپے میں ملے گا۔حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000روپے مقرر کردی گئی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500روپے میں ملے گا ،عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500روپے میں دستیاب ہوگا،عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000روپے میں ملے گا۔شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

error: Content is protected !!