پی سی بی یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام،راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے انڈر13 اور انڈر16کے ٹرائلز مکمل


راولپنڈی ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام 2018-19، راولپنڈی ڈسٹرکٹ انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، ابتدائی طور پر دونوں ٹیموں کیلئے 22، 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام 2018-19 کے تحت راولپنڈی ڈسٹرکٹ انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹرائلز گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس میں بڑی تعدا میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوئے جبکہ بلال احمد نے بطور اسسٹنٹ کوچ فرائض انجام دیئے۔ ابتدائی طور پر دونوں ٹیموں کیلئے 22 ، 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ حتمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!