پی سی سی کا وفد بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کا دورہ کریگا،کمرشل سہولیات کا جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد 26 جولائی کو بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کا دورہ کرے گا۔ وفد اسٹیڈیم کے گردکمرشل سہولیات کےمواقع پیدا کرنے کا جائزہ لے گا۔ دورہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے نتیجے میں کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسیڈیم میں کمرشل سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔فیملیز اور نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا کرنے سے روزگار کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی آمدن بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ بگٹی اسیڈ یم کے اردگرد کمرشل سہولیات کے مواقع بڑھانے سے پیدا ہونے والی آمدن کو ریجنل کرکٹ کی ترقی پر خرچ کیا جائے گاجوپی سی بی کی حکمت عملی کے تحت الحاق شدہ یونٹس کی صلاحیتیں اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد دے گا۔وفد میں وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری، اکبر درانی، شاہ دوست اور پی سی بی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ بی او جی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ کا قیام کیا تھا جس میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، چیف فنانشل آفیسر بدر منظور خان اور ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اینڈ رئیل اسٹیٹ خیام قیصر شامل ہیں۔ ورکنگ گروپ کے متعدد نمائندگان بھی وفد میں شامل ہوں گے۔دورے کے دوران ،پی سی بی کے کنسلٹنٹ ،نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کے نمائندگان وفد کو بریفنگ دیں گے۔

error: Content is protected !!