چار روزہ میچ : پاکستان اے نے پہلے روز 6وکٹوں پر 247رنز بنا لئے


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گئے چار روزہ میچ کے پہلے روز پاکستان اے نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنا لئے ،عابد 83رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وکٹ پر موجود، محمد رضوان 13رنز بنا کر ان کا ساتھ موجود،آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لایون نے پانچ وکٹیں لے کر ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان اے کے کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 24کے مجموعے پر اوپنر شان مسعود پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد سمیع اسلم کا ساتھ دینے عابد علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 82رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی البتہ لایون نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کو کامیابی دلاتے ہوئے 51 رنز بنانے والے سمیع اسلم کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اسد شفیق کچھ خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے افتخار احمد چار اور عثمان صلاح الدین صرف ایک رن بنا کر لایون کو وکٹ دے بیٹھے۔149رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد عابد کا ساتھ دینے سعد علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 75رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا

سعد 36رنز بنانے کے بعد لایون کی اننگز میں پانچویں وکٹ بنے۔جب چار روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان اے نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے تھے، عابد 83رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان 13رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لایون نے پانچ وکٹیں لے کر ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ ہولینڈ نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سات اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔۔()#/s#

error: Content is protected !!