چوتھا ٹیسٹ،انگلش ٹیم میں جیمز ونس کی مشروط شمولیت


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،جیمز ونس کی نئی مگر مشروط شمولیت ہوئی ہے ،زخمی کھلاڑی جونی بیئرسٹو اگرچہ ان فٹ ہیں، تاہم ٹیم منیجمنٹ کے مطابق وہ میچ تک فٹ ہوجائیں گے، وہ فٹ نہ ہوئے تو جیمز ونس کھیلیں گے ،14 رکنی اسکواڈ کی دوسری تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ نئے کھلاڑی جمی پورٹر کو کائونٹی میچ کے لئے ریلیز کیاگیا ہے، کیٹن جیننگز اور ایلسٹر کک اوپننگ کریں گے ۔ کک کے ہاں تیسے بچے کی پیدائش متوقع ہے ، تاہم بھارت سے ٹرینٹ برج ٹیسٹ کی شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کسی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں ہے، بین اسٹوکس معمولی زخمی ہیں ،ان کی عدم شرکت کا کوئی امکان نہیں اس لیے وہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!