چودھری ظہور الہیٰ احمد کپ نیشنل کبڈی چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی


گجرات (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی گزشتہ روز گجرات میں ہونے والے چودھری ظہور احمد کپ نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی تھے، فائنل میں واپڈا نے ایئرفورس کو شکست دیدی جبکہ سیمی فائنل کے مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ٹیموں کا مہمانان خصوصی کا تعارف بھی کرایا گیا

کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے ساتھ گروپ فوٹو ز بھی بنوائے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ روایتی کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ ہماری ثقافت زندہ رہے اور نئی نسل کو روایتی کھیلوں سے آگاہی ہو، ڈی جی سپورٹس پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب کا روایتی کھیل کبڈی پنجاب کی شان ہے، دیہی علاقوں میں کبڈی کا کھیل بہت مقبول ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کبڈی کے کھیل فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

error: Content is protected !!