چھٹی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئین شپ کا دوسرا مرحلہ، مزید 4میچوں کے فیصلے

اسلام آباد(نواز گوہر سے) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئین شپ کے دوسرے مرحلے میں ایونٹ کے دوسرے دن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں سیالکوٹ اور ابیٹ آباد کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ابیٹ آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی۔ سیالکوٹ اور ابیٹ آباد کے درمیان عمدہ میچ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹائی ہوگیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلئے میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15اوورز میں 138رنز 8کھلاڑیوں نے نقصان پر بنایئے۔علی رضا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 14گیندوں پر 53رنز میں خوبصورت 7چوکے اور 4چھکے لگائے، نجم الحسن نے 10گیندوں پر 27رنز میں 4چوکے لگاکر بنائے۔ سلو لیفٹ آرمر فیصل حیات نے 13رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آف اسپنر راج علی نے 22رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں ابیٹ آباد کی ٹیم نے 138رنز 7وکٹوں کھوکر اسکور کیا۔ محمد حسین نے 30گیندوں پر سامنا کرتے ہوئے شاندار 52رنز نصف سینچری 6چوکوں کی مدد سے بنائے، لطیف اﷲ نے 15گیندوں پر 22رنز 4چوکے کی مدد سے اسکور کیئے۔آف اسپنر رانا نوید نے 17رنز دیکر 1وکٹ حاصل کی، رائٹ آرم فاسٹ بوؤلر محمد عابد نے 21رنز کے عوض 1وکٹ رسید کی۔ سیالکوٹ ڈس ایبلڈ ٹیم کے علی رضا کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر لاہور اور آزاد کشمیر کے درمیان کھیلئے گئے دوسرے میچ لاہور کی ٹیم نے بڑے ہدف 160رنز سے آزاد کشمیر کو شکست دی۔ لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 242رنز 7وکٹ کھوکر بنائے۔ محمد شہباز کی عمدہ نصف سینچری 86رنز 40گیندوں میں 10چوکے اور بلندو بالا 3چھکوں کی مدد سے اسکور کیئے، محمد صفدر نے 22گیندوں پر 35رنز 4چوکے کی مدد سے بنائے۔ شوکت علی نے 2وکٹ 28رنز کے عوض حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں آزاد کشمیر نے صرف 82رنز 10وکٹوں کھوکر 15.5اوورز میں بنائے۔ محمد اسلم نے 29رنز 25گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے، اصغر علی نے 13رنز اسکور کیئے۔ میڈیم پیسر کپتان عبداﷲ اعجاز نے تباہ کن بوؤلنگ کرتے ہوئے 7رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، محمد ذہیب نے 32رنز کے عوض 3مہرے کھسکائے۔ میچ کے اختتام پر محمد شہباز کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ کھیلئے گئے تیسرے میچ پنڈی اسٹیڈیم پر پنڈی ڈس ایبلڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15اوورز میں 124رنز 9وکٹ کھوکر اسکور کیئے۔ کاشف جاوید نے 33رنز 23گیندوں میں 4چوکے اور 1چھکا لگایا، سجاد خان 30رنز میں 18گیندوں کا سامنا کیا 4چوکے اور 1چھکا بھی لگایا۔ سلو لیگ اسپنر اسامہ نے 9رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فیاض احمد 28رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کرسکے۔ جوابی بیٹنگ میں پشاور کی ٹیم نے12.5اوورز میں 126رنز 3کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے۔ واجد عالم 53رنز 38گیندوں میں 5چوکے اور 3بلند و بالا چھکے لگائے، اظہار علی نے 31رنز 21گیندیں 4چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ لیفٹ آرم اسپنر محمد شاہد نے 9رنز کے عوض 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پشاور کے واجد عالم کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ چوتھے میچ میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم نے مد مقابل فاٹا ڈس ایبلڈ ٹیم کو 10وکٹوں کی حزیمت سے دو چار کردیا۔ اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم نے پہلے فاٹا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور فاٹا کی پوری ٹیم کی پوری ٹیم 15.4اوورز میں 56رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ محمد اکرام 15اور شیر علی آفریدی 13رنز بناسکیں۔ میڈیم پیسر وقاف شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 7رنز کے عوض 4حریف بیٹسمینوں کو پویلین واپس روانہ کیا جبکہ اسپنر زبیر خان نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے 13رنز کے بدلے 4ہی مخالف بیٹسمینوں کو ڈیسنگ روم جانے پر مجبور کردیا۔ جوابی بیٹنگ میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 58رنز بغیر کسی نقصان کے 6.1اوورز میں حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے عادل عباسی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 22اور عثمان پراچہ نے 15رنز ناآؤٹ بنائیے۔ میچ کے اختتام پر اسلام آباد کے وقاف شاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ مرحلے کے لیگ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور ڈس ایبلڈ ٹیم کے واجد عالم کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

error: Content is protected !!