چیف آف دی نیول سٹاف ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر،پہلے مرحلے میں شبیر اقبال یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ (نیشنل چیپٹر) 2018 کے فاتح قرار۔ امیچر کیٹیگری میں عاشق حسین جبکہ لیڈیز کیٹیگری میں عانیہ فاروق سرفہرست رہے۔ یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 (نیشنل چیپٹر) کی تقریب تقسیم ِانعامات آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ چار روزہ چیمپئن شپ 27 تا 30 ستمبر تک کراچی گالف کلب میں کھیلی گئی جس میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 دو مراحل پر مشتمل ہے جسکے پہلے مرحلے میں ملکی گالفرز نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں 11 سے 14 اکتوبر تک ایشین ٹور کے میچز کراچی گالف کلب میں کھیلے جائیں گے۔

 

error: Content is protected !!