چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ،دوسرے روز مزید تین میچوں کا فیصلہ


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018؁ء کا آج دوسرا روز تھا۔پروگرام کے مطابق آج تین میچز کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اورپاکستان ائیر فورس کے درمیان ہوا جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے2 جبکہ پاکستان ائیر فورس نے1 گول کیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ نیشنل بینک آف پاکستان اورپورٹ قاسم اتھارٹی کے مابین ہوا۔جس میں نیشنل بینک آف پاکستان نے3 گول کیے جبکہ پورٹ قاسم کی ٹیم نے1 گول کیا۔جبکہ دوسرے دن کے کھیل کا آخری میچ میں واپڈ نے پنجاب پولیس کے مقابلے میں9-1 سے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!