چیف آف نیول اسٹاف امیچر گالف کپ ، محمد عدنان فاتح

اسلام آباد (نواز گوہر)و یسڑن ونڈ گالف کپ کے محمد عدنان نے چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف کپ 2018ء جیت لیا ، جو آج مارگلہ گرینز گالف کلب میںاختتام پذیر ہوا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقسیمِ انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تین روزہ چمپیئن شپ 27تا29اپریل تک جاری رہی تقریباً300سے زائدگالفرز نے چمپیئن شپ کی امیچرز، سینئرز، لیڈیز ، جونیئرز کیٹیگری میں حصہ لیا۔علاوہ ازیں انویٹیشنل میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔چیف آف نیول اسٹاف نے انعامات حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور چیمپئن شپ میں بھرپور شرکت پر ان کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام کیٹگریز بشمول امیچر، سینئرز، خواتین اور جونئیرز کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ نیٹ کیٹیگری میں بہترین امیچر کی مین ٹرا فی و یسڑن ونڈ گالف کپ کے محمد عدنان کو دی گئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کی بنیادی ذمہ داری کے علاوہ پاک بحریہ ملک میںکھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور اس سلسلے میںگالف کے کھیل کا فروغ پاک بحریہ کی سر فہرست ترجیح ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ یہ چمپیئن شپ نوجوانوں گالفرزکے قومی سطح پر اُبھرنے میں مددگار ثابت ہو گی اورگالف کے موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے گی ۔نیول چیف نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پا ک بحریہ گالفرزکی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی ۔

error: Content is protected !!