چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)آل پاکستان چیف دی نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کے چوتھے روزسوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور واپڈا کی ٹیموں نے میدان مار لیا۔ دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 ءکا آج چوتھا روزتھا۔پروگرام کے مطابق آج تین میچز کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان ایئر فورس اور پنجاب پولیس کے درمیان ہوا جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈاور پاکستان نیوی کے مابین ہواجس میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے3گول کیے جبکہ پاکستان نیوی کی ٹیم نے1 گول کیا۔چوتھے دن کے کھیل کے آخری میچ میں واپڈا نے سو ئی سدرن گیس کمپنی کے مقابلے میں3-0 سے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!