چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے کراٹے کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے تعاون پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے شکرگزار ہیں، کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ہم سپورٹس کو گراس روٹ لیول پر لے کرجارہے ہیں، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے سب سے تعاون کررہے ہیں، چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے

ہر کھیل کے کھلاڑی کو آگے بڑھنے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019(بوائز، گرلز) کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جمنیزیم ہال آمد پر مہمانان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بچوں نے مہمانوں کو گلدستے پیش کئے

کھلاڑیوں نے تالیاں بجاکر ان کو خوش آمدید کہا، مہمان نان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، فیڈریشن کے صدر احمد بیگ ،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، لیڈی وائس پریذیڈنٹ پاکستان کراٹے فیڈریشن ادا جعفری، کوالیفائیڈ کوچ عظمٰی اصغر اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ودیگر بھی موجودتھے۔


پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کو فروغ باہمی تعاون سے ہی دیا جاسکتا ہے، چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء (بوائز ، گرلز) کے انعقاد کیلئے تعاون پر پنجاب حکومت اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین ویونیو اور سہولتیں فراہم کی ہیں، کھلاڑی بہترین سہولتیں ملنے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے دلجمعی سے مقابلوں میں حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سپورٹس کی ترقی کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار بھرپورادا کررہا ہے۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی ہے، ہم ہر کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں

سپورٹس کے 24نئے ترقیاتی منصوبے شروع رہے ہیں جبکہ 130سپورٹس منصوبے دسمبر تک مکمل کرلیں گے جن میں جمنیزیم ہال وغیر ہ شامل ہیں، ہر کھیل کے کھلاڑی کو آگے بڑھنے کا موقع دے رہے ہیں اس کے لئے ہر ماہ ایک کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے اور چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن
شپ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے

کراٹے چیمپئن شپ میں مردوخواتین کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراٹے میں ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے

اس ٹیلنٹ کو پالش کرنے کے لئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں، ہم تمام سپورٹس تنظیموں سے تعاون کررہے ہیں تاکہ سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔ مہمانان خصوصی کے سامنے مختلف کیٹیگریز کے فائنل مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس پر شائقین نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔

error: Content is protected !!