چیمپئنز فٹبال لیگ، بارسلونا سیمی فائنل میں پہنچ گئی


بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ ) چیمپئنز فٹبال لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل لیگ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے روما کو چار ایک سے ہرا دیا ہے۔ چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ بارسلونا اور روما کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ بارسلونا نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی کامیابی 38 ویں منٹ میں حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے 55 اور پھر 59 ویں منٹ میں دو لگاتار گول داغ کر مخالف ٹیم کی مشکلات بڑھا دیں۔ روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 80 ویں منٹ میں پہلی بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ بارسلونا نے 87ویں منٹ میں چوتھی بار حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا۔ روما کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

error: Content is protected !!