چیمپئنز فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ اور لیور پول کا فائنل آج ہو گا

کیو(سپورٹس لنک رپورٹ) ریال میڈرڈ اور لیور پول کے درمیان چیمپئنز فٹبال لیگ کا فائنل آج کھیلاجائے گا، دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح کی مہارت پر نظریں جما لیں۔یوکرائن کے محاذ پر فٹبال کی جنگ جاری ہے۔ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کا لیورپول سے آج ٹاکرا ہو گا۔ میدان رات پونے بارہ بجے سجے گا۔ دونوں ٹیمیں یوکرائن کے شہر کیو پہنچ گئیں، شائقین نے عالمی اسٹارز کا شاندار استقبال کیا، رسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح اپنی اپنی ٹیم کو جتوانے کے لئے پرعزم ہیں۔ریال میڈرڈ کی ٹیم 12مرتبہ ٹرافی پر قبضہ جماچکی ہے جبکہ پانچ بار فتح نے لیول پول کے قدم چومے۔

error: Content is protected !!