چیمپئنز فٹبال کپ، بائرن میونخ کی جیت

آسٹریا (سپورٹس لنک رپورٹ ) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے پی ایس جی کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے۔آسٹریا میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پی ایس جی اور بائرن میونخ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، پی ایس جی نے 31 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور 60 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد بائرن میونخ نے وقفے وقفے سے مزید دو بار گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ پی ایس جی کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

error: Content is protected !!