چیمپئنز لیگ،مانچسٹر یونائیڈ اور ویلنشیا کا مقابلہ برابر


مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ) چیمپئنز لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں یوونٹس، مانچسٹر سٹی اور روما کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، مانچسٹر یونائیٹڈ کا ویلنشیا سے مقابلہ برابر رہا۔چیمپئنز فٹبال لیگ کا دوسرا راؤنڈ، یوونٹس کلب نے ینگ بوائز کو تین صفر سے ہرا دیا۔ ریڈ کارڈ کی معطلی پر رونالڈو نے باہر بیٹھ کر میچ دیکھا۔ مانچسٹر سٹی نے ہوفن ہیم کو دو ایک سے شکست دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویلنشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ روما نے جمہوریہ چیک کی پوزن کلب کو پانچ صفر سے دھول چٹائی۔ ماسکو نے ریال میڈرڈ کو ایک صفر سے پچھاڑ دیا۔

error: Content is protected !!