چیمپئنز لیگ،محمد صلاح نے اپنی ٹیم لیورپول کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا،میچ کی جھلکیوں کی ویڈیو دیکھیں


لیورپول(سپورٹس لنک رپورٹ )لیورپول کے کھلاڑی محمد صلاح نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچا دیا،محمد صلاح کی جانب سے نیپولی کیخلاف کیا جانے والا واحد گول لیورپول کو پری کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچانے کا سبب بن گیا، ہوم گرائونڈ ہونے والے اس مقابلے کے آخری لمحات میں محمد صلاح نے گول سکورکیا، لیورپول کی ٹیم جسے ہوم گرائونڈ سے ہونے والے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نے ہوم گرائونڈ پر ہونے والے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی ہے، اس کامیابی کے بعد ٹیم کے کوچ جرگین کلوپ نے محمد صلاح کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محمد صلاح بلاشبہ ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی ہے اور آج اس نے شاندار گول سکور کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد صلاح آئندہ میچوں میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کریگا۔

https://youtu.be/J6U-ysUPwpY?t=296

error: Content is protected !!