چیمپئنز لیگ فائنل،محمد صلاح کا ان فٹ ہونا ریال میڈرڈ کیلئے خوش بخت رہا

کیو(سپورٹس لنک رپورٹ)ریال میڈرڈ اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے چیمپینز لیگ کے فائنل میچ میں میڈرڈ کی ٹیم کی خوش بختی رہی کہ رواں سیزن میں لیور پول کی جانب سے سب سے کامیاب کھلاڑی محمد صلاح میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے اور اپنی اس انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑ گیا ۔محمد صلاح رواں سیزن میں لیور پول کے سب سے کامیاب کھلاڑی اور گول سکورر چلے آرہے تھے اور فائنل میں میں بھی لیور پول کی ٹیم انہی کی کارکردگی پر انحصار کر رہی تھی۔ ۔ محمد صلاح کو انجری کندھے میں ہوئی جس کی وجہ سے وہ مزید کھیل کاحصہ نہیں بن سکے اور انتہائی افسردہ دل کے ساتھ میدان سے گئے۔
سوشل میڈیا میں گردش تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ اس انجری کے حوالے پرکافی افسردہ ہیں اور مخالف ٹیم کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انہیں دلاسہ دے رہے ہیں ۔ خیال رہے محمد صلاح کواپنی ٹیم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی صلاحییت رکھتے ہیں۔ان کو پریمیئر لیگ سیزن کے 38 میچزمیں 32 گول بنانے والے پہلے کھلاڑی کااعزاز ملا ہے جبکہ وہ 11 گول یورپیئن یونٹس میں بھی لیورپول کیلیے بناچکے ہیں

error: Content is protected !!